اب پرانے کپڑے دھونے اور جوتوں کی مرمت پر بونس ملے گا، فرانس نے سسٹم متعارف کرا دیا۔

پیرس سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس سسٹم کے تحت جوتوں کی مرمت پر 7 یورو اور پھٹے ہوئے کپڑے دھونے پر 10 سے 25 یورو بونس دیے جائیں گے۔

یہ نظام رواں سال اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ فرانس کے وزیر ماحولیات برنارڈ کولیارڈ نے گزشتہ روز پیرس کے فیشن ڈسٹرکٹ لا کیسرین کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سلائی ورکشاپس اور جوتے بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ساتھ ہی کپڑوں اور جوتوں کے نقصان کو روکنا ہے۔

فرانسیسی شہری ہر سال 700,000 ٹن فیبرک پھینک دیتے ہیں، جس میں سے دو تہائی لینڈ فلز یعنی سمندر کنارے ذمین کو بھرنے میں ختم ہو جاتے ہیں۔

خاتون وزیر نے ورکشاپس میں خواتین کے دستکاروں سے کہا کہ وہ اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ فیشن کو بھی نئی شکل مل سکے۔

France will be given money to repair old clothes and shoes – france main kapraoon oor jotoon ko maramat karny par pesy millain gy.- فرانس – پرانے کپڑوں اور جوتوں کی مرمت کیلئے رقم دی جائے گی

پڑھنے کا وقت