سال 2023 تک پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ پولیو کے خلاف موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ حالیہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں مستقل معذوری کا باعث بننے والا خطرناک وائرس اب قابو میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 350,000 سے زائد ہیلتھ ورکرز کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ 2023 میں، جنگلی پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری پروگرام دوبارہ پٹری پر آ گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آج پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ایک سال پہلے کی نسبت بہت بہتر پوزیشن میں ہے۔ تاہم، کچھ چیلنجز ہیں جو وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

By the end of 2023, the polio virus will be eradicated from the country. UNICEF Regional Director,

2023 ke aakhir tek malek se polio wires ka khatma ho jaye gayunisov ke regional director