السی کے بیج ذیابیطس کے لیے بہت مفید 

السی کے بیجوں کے بے شمار فوائد ہیں اور اس کے استعمال سے کئی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ السی کے بیج ہزاروں سالوں سے استعمال ہو رہے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس کے کچھ ایسے فائدے بتائیں گے کہ آپ انہیں آزمائے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

اس کے مستقل استعمال سے آنتوں کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے اور ضرورت مندوں کو باقاعدہ آرام پہنچانے کے ساتھ ساتھ قبض سے بھی نجات ملتی ہے۔ دل کی صحت کے لیے دل کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا بڑھ جانا ہے۔ جرنل آف نیوٹریشن کے مطابق، جو لوگ روزانہ 30 گرام السی کے بیج کھاتے ہیں ان میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح ان لوگوں کے مقابلے میں کم تھی جو کولیسٹرول کو کم کرنے والی ادویات لے رہے تھے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ السی کے بیج فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

میٹابولک سنڈروم کے لیے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ میٹابولک سنڈروم دل کی بیماریاں اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بنتا ہے۔اس کی وجہ سے ہماری مجموعی صحت متاثر ہوتی ہے اور اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے جسم میں بہت زیادہ کمزوری آتی ہے اور صحت کے دیگر مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ لیکن اگر آپ السی کے بیجوں کا استعمال شروع کر دیں تو بیماری سے نجات مل جاتی ہے یا کم از کم اس کے اثرات کافی حد تک کم ہونے لگتے ہیں۔ ذیابیطس کے لیے ان میں موجود فائبر اور اومیگا فیٹی تھری کی وجہ سے انہیں ذیابیطس کے لیے بہت مفید پایا گیا ہے۔ جن لوگوں کو ذیابیطس کا خطرہ ہوتا ہے وہ السی کے بیج کا استعمال باقاعدگی سے کریں تاکہ ان کے خون میں گلوکوز کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ نہ ہو۔

ہمارے جسم میں سوزش کی وجہ سے جوڑوں اور پٹھوں میں درد ہوتا ہے لیکن اگر السی کے بیجوں کا استعمال کیا جائے تو ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ یہ اومیگا فیٹی 3، وٹامن بی 1، سیلینیم اور کاپر سے بھرپور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ جسمانی سوزش کو کم کرتے ہیں اور جوڑوں اور پٹھوں کے درد کو دور کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ بیج دو طرح سے آتے ہیں یعنی سنہری اور سفید، لیکن صحت کے حوالے سے دونوں کی خصوصیات ایک جیسی ہیں۔ واضح رہے کہ السی کے بیچ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں اچھی طرح صاف کرکے اور بھگو کر استعمال کرنا چاہیے۔

شکریہ بول نیوز

Linseed seeds are very useful for diabetes  – alsee ke beej ziabetice ke layye bahat mofid – السی کے بیج ذیابیطس کے لیے بہت مفید