پلاسٹک کے لنچ باکس بچوں کے لیے نقصان دہ یا فائدہ مند
سکول جانے والے بچوں میں پلاسٹک کے لنچ باکس (دوپہر کے کھانے کا ڈبہ) کا استعمال ان کی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ مائیں بچوں کو اسکول کے لیے پلاسٹک لنچ باکس، ایلومینیم فوائل یا پلاسٹک کی لپیٹ (عام طور پر پراٹھے لپیٹنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں) میں کھانا دیتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک اور ایلومینیم بچوں کے ہارمونز کو متاثر کرتے ہیں اور جسم کو ضروری معدنیات سے بھی محروم کردیتے ہیں، اس لیے اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے پلاسٹک اور ایلومینیم کے متبادل میں اسٹیل کے لنچ بکس کے استعمال پر زور دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پلاسٹک کسی بھی گرم کھانے کی چیز کو متاثر کرتا ہے اور زہریلے کیمیکلز کا باعث بنتا ہے۔ اس کے برعکس پلاسٹک سے پاک اور خاص طور پر اسٹیل سے بنے کھانے کے ڈبوں کے استعمال سے بچے کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی طرح پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے اور ان کی جگہ تانبے اور سٹیل کی بوتلیں استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
plastic ke lench box bachon ke layye noghsan dah ya faidah mand,
Plastic lunch boxes harmful or beneficial for children
پڑھنے کا وقت