کشمش سےخون کی کمی کو دور کریں۔

کشمش آئرن سے بھرپور پھل ہے، جو خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے انتہائی اہم جز ہے، کشمش کو دلیہ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کرکے آسانی سے کھایا جاسکتا ہے۔ تاہم ذیابیطس کے مریض اس پھل کو کھانے سے گریز کریں یا ڈاکٹر کے مشورے پر ہی استعمال کریں۔

کاربوہائیڈریٹس اور قدرتی شکر کی بدولت یہ پھل جسمانی توانائی کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے، کشمش کا استعمال جسم میں وٹامنز، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کو موثر طریقے سے جذب کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باڈی بلڈرز اور کھلاڑی کشمش کا استعمال کرتے ہیں۔

بلڈ پریشر کنٹرول

آئرن، پوٹاشیم، بی وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو معمول پر لانے میں مدد دیتے ہیں، خاص طور پر پوٹاشیم خون کی شریانوں کے تناؤ کو کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر کم کرتا ہے۔ اسی طرح قدرتی فائبر شریانوں کی تنگی کو کم کرتا ہے جس سے بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔

Overcome anemia with raisins. – Kishmish sy khoon ki kaami ko door krain. کشمش سےخون کی کمی کو دور کریں۔