ایک منفرد اقدام میں، اسپین میں ایک گروسری اسٹور نے سیاحوں کے اسٹور میں داخلے کے لیے پانچ یورو فیس متعارف کرائی ہے۔

ایسا اس لیے کیا گیا کہ سیاح دوکان میں آتے تھے اور صرف چیزیں چیک کر کے چلے جاتے تھے، اس لیے تھکاوٹ دوکان دار کو مجبورا” یہ فیس متعارف کرانا پڑگئی۔

ایک سو پچیس سال پرانہ کوئرز ماریا اسٹور بارسلونا میں واقع ہے جو اسپین کے شمال مشرقی ساحل پر واقع ملک کا دوسرا بڑا شہر ہے۔

۔ 1898سے کام کرنے والا یہ سٹور بارسلونا شہر کے ایک دلکش مقام پر واقع ہے، اپنے مخصوص قدیم طرز اور روایتی ڈیزائن کے اندرونی ماحول کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں سیاح اس سٹور پر آتے ہیں۔

لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر سیاح ہر طرح کے روایتی ہسپانوی ساسیجز یا چٹنیاں ، کولڈ ڈرنکٹس، کیورڈ پنیر، تیل، مشروبات وغیرہ نہیں خریدتے جو کہ اندر فروخت ہوتے ہیں بلکہ انہیں دیکھ کر چلے جاتے ہیں۔

اسٹور کے ایک مینیجر کے مطابق، بہت سے سیاح جب اسٹور میں داخل ہوتے ہیں تو ہیلو بھی نہیں کہتے، صرف گھوم پھر کر تصویریں کھینچتے ہیں اور پھر بغیر کچھ خریدے چلے جاتے ہیں۔ اس لیے لوگوں کے داخلے پر یہ فیس عائد کی گئی ہے تاکہ ان کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے عملہ اور باقاعدہ خریداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ €5 داخلہ فیس کا نوٹس اس ماہ جون 2023 سے دکان کی کھڑکیوں پر چسپاں کیا گیا ہے اور اعلان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

اس اقدام سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے جس کے بعد سٹور کو معاملے کی وضاحت کرنا پڑی۔

Spanish Shop – A unique initiative for tourists who go without shopping. ہسپانوی شاپ- ان سیاحوں کے لیے منفرد اقدام جو بغیر خریداری کے چلے جاتے ہیں۔

پڑھنے کا وقت