بارشوں کے بعد معدے کی بیماریاں
پنجاب میں بارشوں کے بعد دن بھر گرمی نے زور پکڑ لیا جس کی وجہ سے پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بارشوں کے بعد گرمی بڑھنے سے پیٹ کے مریض باہر نکل رہے ہیں، بڑے شہروں میں کسی خاص جگہ پر پیٹ کے امراض کی وبا نہیں ہے۔ تاہم، اب تک ہیضے کے چند کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
آلودہ پانی اور باسی کھانے کے استعمال سے پیٹ کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں، مریض ڈائریا اور کھانسی کی شکایات لے کر اسپتال آرہے ہیں۔
تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک ادویات سے بھی ڈائریا کے زیادہ تر کیسز پر قابو نہیں پایا جا رہا، انجکشن اور ڈرپ کے ذریعے مریضوں کو اینٹی بائیوٹکس دے کر اس مرض پر قابو پایا جا رہا ہے۔
شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ابلا ہوا صاف پانی پئیں، باہر کھانے پینے سے گریز کریں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔