کلیجی کی بو کو ختم کرنے کا طریقہ
کوشش کریں کہ کلیجی کو پورے ایک ٹکڑے کی شکل میں دھوئیں اس کی صفائی کریں اس کے بعد اس کی بوٹیاں بنائیں۔ جب آپ اسے ایک ٹکڑے میں لیں گے تو اس کے اوپر ایک جھلی ہوگی اس کو کلیجی پر سے اتار دیں۔ پھر دھوئیں تو اندر کے مساموں میں سے بھی خون صاف ہو جائے گا۔
1طریقہ نمبر
کلیجی کو دھوئے بغیر آدھا کلو کلیجی میں ایک بڑے سائز کا لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مسل کر کے آدھا گھنٹہ ایسے ہی چھوڑدیں۔ اب اس کو کسی چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح دھو لیں۔ کلیجی سے ہر قسم کی بو اور خون بالکل ختم ہو جائے گا۔
طریقہ نمبر 2
پہلے کلیجی کی بوٹیاں بنا لیں۔ اسے دھوئیں نہیں ۔ پہھر ثابت لہسن لے کر اس کی ایک یا دو پوتھی لے لیں( کلیجی کے حساب سے لیں) اس لہسن کو چھلکے سمیت کچل کر اس کو کلیجی میں شامل کردیں اور خوب اچھی طرح مسل دیں۔ اور اس کو کچھ دیر کے لئے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد اس کو پیالے میں ڈال کر پانی ڈال دیں۔ لہسن کے چھلکے سب سے اوپر آجائیں گے۔ وہ ہٹا دیں، اور کلیجی الگ نکال لیں، اس کی بو بالکل ختم ہو جائے گی۔
طریقہ نمبر 3
کلیجی میں تھوڑا سا پانی شامل کریں اس میں 3 سے 4 چمچ سفید سرکہ ڈال دیں۔ اور اس کو بھی تھوڑی دیر کے لئے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اب اس کو کسی چھلنی میں ڈال کر خوب اچھی طرح دھو لیں اور پھر پکائیں ۔ اسکی بو اور بساند بالکل ختم ہوچکی ہو گی۔
To remove the smell of Mutton Liver – Kaleji Ki Boo Door Karne Ky Tareeqay – کلیجی کی بو کو ختم کرنے کا طریقہ
Last updated: 07:33 2023-07-28