ایلو ویرا جیل (کنور گندل) کے بیش مار فائدے
ذیابیطس، وزن میں کمی، مدافعتی نظام سر اور چہرے کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ایلو ویرا جیل کا چند بار استعمال کریں۔
ایلوویرا جیل جسے کنوار گندل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک ایسا بہترین اور مددگار پودا ہے جو ہمیں بہت سے مسائل سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔ جس کا ہمیں خود بھی علم نہیں، اس کی افادیت بے شمار ہے لیکن اس میں کیا خاص بات ہے۔ اس میں وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس کے پتوں کی تین تہیں ہیں اور ہر تہہ کا اپنا فائدہ ہے، حتیٰ کہ اس کے چھلکے میں بھی ہمارے لیے شفا ہے۔
پروٹین، لپڈ، امینو ایسڈ، فولک ایسڈ اور مرکبات جیسے کیلشیم، میگنیشیم، زنک، کرومیم، سیلینیم، سوڈیم، آئرن، پوٹاشیم، کاپر اور مینگنیج انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہیں۔ روزانہ ایک چمچ ایلویرا گوداکھائیں اور اپنے بہت سارے امراض میں قدرتی قابو حاصل کریں۔
کنوار گندل یعنی ایلویرا جیل کے فوائد
ایلویرا جیل میں ایسے مرکبات بھی ہوتے ہیں جو وزن میں کمی کا باعث بنتے ہیں اور جسم سے فاضل مواد خارج کرتے ہیں۔
ایلوویرا جیل میں کولیجن کی زیادہ مقدار جھریوں کے خاتمے کا سبب بنتی ہے، اس لیے اگر آپ کے چہرے پر جھریاں ہیں تو اسے استعمال کریں، اگر یہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گی تو اس پر قدرے قابو ضرور رہے گا۔
ایلوویرا جیل معدے کی تیزابیت، گرمی اور منہ کے چھالوں سے بچاتی ہے، کیونکہ اس میں جراثیم کش خصوصیات ہیں، جو جسم سے مختلف قسم کے جراثیم کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اگر جسم کا کوئی حصہ کٹ جائے تو فوراً ایلوویرا جیل لگا کر کپڑا باندھ لیں، اس سے جسم پر زہر یا کسی رطوبت کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔
ایلو ویرا جیل جگر کی صفائی اور ذیابیطس میں بہت مفید ہے، کیونکہ یہ خون میں شامل شوگر کو کنٹرول کرتا ہے اور جگر کے اندر بننے والے فاضل مواد کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Aloe vera Gel Ke Beshumar Fayde – Numerous benefits of aloe vera gel – ایلو ویرا جیل (کنوار گندل گودا ) کے بیش مار فائدے
Last updated: 10:18 2023-07-28