بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یورپ کے ایک مشہور شہر کی تنگ گلیوں میں پہیوں والے سوٹ کیسز کے شور سے پریشان لوگوں کی شکایات کے بعد سوٹ کیس گھسیٹنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کروشیا کا شہر ڈوبروونک اپنے قدرتی نظاروں اور رنگ برنگی خوبصورت عمارتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔
ہر سال لاکھوں سیاح اپنے سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے شہر ڈوبروونک آتے اور جاتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ اس شہر کی تنگ گلیاں ہموار تارکول کی بجائے اینٹوں سے بنی ہیں اور ناہموار ہیں، اس لیے جب پہیوں والے سوٹ کیس ان اونچی سڑکوں سے گزرتے ہیں تو یہ شور مچاتے ہیں جو مکینوں کو پریشان کرتے ہیں۔
لہٰذا، شہر کے میئر نے، عوام کی شکایات پر، ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے جو تنگ گلیوں سے پہیوں والے سوٹ کیسز کے گزرنے پر پابندی لگاتا ہے۔
Dubrovnik city
اس نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 288 ڈالر تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے جو کہ 90 ہزار پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
A ban on dragging suitcases has been imposed in the Dubrovnik famous city of Europe – یورپ کے مشہور شہر ڈبروونک میں سوٹ کیس گھسیٹنے پر پابندی عائد کر دی گئی
Last updated: 20:31 2023-08-10