جس طرح چہرہ انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اسی طرح ہاتھ پاؤں بھی آپ کی نفاست اور شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ خاص طور پر کھردرے ہاتھ اور پھٹی ہوئی ایڑیاں خواتین کی تمام تر خوبصورتی کو کم کرتی ہیں، تو سب سے پہلے یہ جان لیں کہ جلد کی صفائی کا مطلب صرف چہرے ہی نہیں گردن، ہاتھ اور پیروں کی بھی ہے۔ اگر آپ کا چہرہ صاف ہے لیکن جلد کا رنگ سیاہ ہے تو یہ آپ کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔
ذیل میں پانچ ایسے ٹوٹکے بتائے گئے ہیں جنہیں آپ روزانہ استعمال کرکے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کی خوبصورتی اور دلکشی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

رات کو سونے سے پہلے خالص بادام سے ہاتھوں اور پیروں کی مالش کریں۔

عرق گلاب، لیموں کا رس اور گلیسرین ملا کر بوتل میں بھر لیں۔ اس کے قطرے دن میں تین سے چار بار ہاتھوں پر لگائیں۔

لیموں کا رس اور سرکہ ہم وزن لے کر لوشن بنایں، یہ ہاتھ پاؤں کی رنگت بہتر کرنے کے لیے بہترین ہے۔

انڈے کی سفیدی کو پھینٹیں، اس میں تھوڑا سا کریک ڈالیں اور اسے ہاتھوں، پاؤں، کہنیوں اور ناخنوں پر مل دیں۔ اس سے ہاتھ، پاؤں کےناخن، انگلیوں کے ناخن نرم و ملائم، اور
خوبصورت ہو جائے گا.

بیسن، ہلدی، لیموں کا رس اور دودھ کا مکسچر بنائیں اور اسے ہاتھوں اور پیروں پر 15 منٹ تک لگائیں اور پھر انہیں دھو لیں۔ یہ جلد کو نکھار دے گا۔
مندرجہ بالا تجاویز روزانہ استعمال کرنے سے .
اس آپ کے ہاتھ , پاؤں خوبصورت اور نرم ملائم نظر آنے لگیں گے۔

ہاتھ پاون کا رنگ سفید کرنے کا طریقہ