اکثر خواتین کی انگوٹھیاں، چوڑیاں یا بالیاں رکھنے اور پہننے سے خراب ہو جاتی ہیں اور ان کا رنگ کالا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں پھینکنا پڑتا ہے۔

اپنی انگوٹھی یا زنجیر، جسے بھی آپ پالش کرنا چاہیں، پہلے پانی سے دھو لیں۔
اب ایک پیالے میں تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ نکال کر اس میں پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر اس میں اپنے زیورات ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔
پھر زیورات کو نکال کر برش کی مدد سے اچھی طرح رگڑیں۔
جب اسے اچھی طرح صاف کر لیا جائے تو اسے خشک کپڑے کی مدد سے صاف کریں اور پھر دیکھیں کہ گھر میں موجود زیورات کیسے پالش ہوں گے اور نئے کی طرح چمکدار ہو جائیں گے۔

پڑھنے کا وقت