قدرت نے پھلوں میں ایسے بے شمار خواص رکھے ہیں جو جسم کو توانائی اور طاقت دیتے ہیں۔ لیکن اس کے علاوہ پھل انسانی جلد کو پرکشش اور خوبصورت بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پھلوں میں کینو، سیب، پیپیتا، انار اور تربوز ایسے پھل ہیں جن کا استعمال جلد کو جوان رکھتا ہے۔
کینو یا مالٹا
کینو یا مالٹا: کینو غذائیت اور وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے جو بون میرو (ہڈی میں گودا) بنانے میں بہت مفید ہے جب کہ کینو کا جوس بڑھاپے کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ کینو کا رس چہرے پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوتی ہیں اور چہرے کے دانے بھی دور ہوتے ہیں۔ کینو کے چھلکے بھی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے ادویات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
سیب
سیب جلد کو قدرتی چمکدار اور تروتازہ بنانے والا پھل سمجھا جاتا ہے جب کہ اس میں موجود کاپر اور وٹامن سی جلد کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ سیب میں موجود غذائی اجزاء جلد کو توانائی دیتے ہیں اور اس میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو کہ جلد کے لیے انتہائی اہم عنصر سمجھا جاتا ہے۔
پیپتا
پیپتا ان پھلوں میں سے ایک ہے جس کے بارے میں طبی ماہرین کا خیال ہے کہ اس میں انسانی صحت کا خزانہ پایا جاتا ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور اور اس میں کچھ خاص انزائمز میں پایے جاتے ہیں، اس لیے اسے وزن کم کرنے والا اور دل کے لیے بہت مفید پھل سمجھا جاتا ہے۔ جلد پر اس کے استعمال سے جلد زیادہ جوان اور تروتازہ نظر آتی ہے۔ بعض طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کالے پپیتے کے بیج جلد سے زہریلے مادوں کو ختم کرتے ہیں اور مردہ خلیات کو جلد ختم کرتے ہیں۔
تربوز
تربوز لائکو پین، وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے علاوہ بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے جلد کے کھلے چھیدوں کو کم کرتا ہے اور چربی پیدا کرنے والے غدود کی رفتار کو کم کرتا ہے، جب کہ اسے جلد پر رگڑنے سے یہ کلینزر (صاف کرنے والا بام)کا کام کرتا ہے۔
انار
انار میں پونیلک ایسڈ، ایلیجک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے انتہائی اعلیٰ عناصر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جلد کے خلیات کو دوبارہ بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ تربوز کھانے سے خون میں سرخ خلیات بڑھتے ہیں جس سے خون کی گردش بڑھ جاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ دیگر وٹامنز بھی موجود ہیں، جو خشک اور کھردری جلد کے لیے مفید ہیں۔
Fruits ki faiyda, Benifits of eating fruites ، juices-best-sources-of-vitamin-d ، پھلوں کے رس – وٹامن ڈی کا بہترین ذرائع
Last updated: 18:27 2023-07-27