کیلے میں سفید دھاگے کیوں ہوتے ہیں؟ فائدے جانیئے
پھل انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں اور ہر انسان کوئی نہ کوئی پھل ضرور پسند کرتا ہے۔ جیسا کہ کیلا یہ پھل غذائیت سے بھرپور اور ہر موسم میں رہتا ہے۔ اس کا ملک شیک بھی شوق سے پیا جاتا ہے جبکہ یہ وزن بھی آسانی سے بڑھاتا ہے جس کی وجہ سے کمزور جسم کے لوگوں کے لیے یہ بہت مفید ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کیلے میں اکثر تار نما چیز نظر آتی ہے جسے ہم چھلکے سے اتار دیتے ہیں۔
تارنما کے سفید دھاگوں کو فلویم بنڈل کہتے ہیں جو دراصل ایک ٹشو ہیں اور ہر پودے میں موجود ہوتے ہیں جس کا کام پھل کو غذائیت فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ان فلیم بنڈلوں میں وٹامن اے، وٹامن بی 6، فائبر اور پوٹاشیم کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔
یہ ایک تار رگ کی طرح کام کرتا ہے اور پھلوں تک اپنی تمام ضروریات پہنچاتا ہے اور کیلے کا ذائقہ بڑھاتا ہے۔
پڑھنے کا وقت